بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے بتایا گیا ہے۔ کارروائی کے بعد ہلاک افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی سمیت سکیورٹی ادارے بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button