بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آئندہ سال اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کی میزبانی کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔

اسلام آباد میں اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو قریبی رابطہ کاری یقینی بنانے اور تیاریوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اسحاق ڈار نے تیاریوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام انتظامات طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم کثیرالجہتی فورم کی میزبانی کے لیے اعلیٰ معیار قائم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button