بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حنیف عباسی اور سرفراز بگٹی کا جناح میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر اطمینان کا اظہار

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جناح میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلوچستان میں عوامی سفری سہولیات بہتر بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

محمد حنیف عباسی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو جناح میٹرو ٹرین کے آغاز پر مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس متعارف کرا کے ملک کے دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کی ہے۔

انہوں نے عوام کو بہتر اور قابلِ رسائی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بلوچستان حکومت کے عزم کو سراہا۔

وفاقی وزیر نے سفری سہولیات بہتر بنانے کے لیے اقدامات میں وزارت ریلوے کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے میٹرو ٹرین سروس کے آغاز میں تعاون پر وزارت ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button