
قومی
پاکستان اور کویت کا اعلیٰ سطحی روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کویت کے قریبی اور دیرینہ تعلقات کا جائزہ لیا۔
دونوں جانب سے دونوں ممالک کے درمیان جاری اعلیٰ سطحی روابط کا خیرمقدم کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال، بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے تمام مسائل کے حل، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔















