
تجارت
حکومت نے آئندہ تین روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
حکومت نے آج سے آئندہ تین روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاہے۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے اٹھائیس پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت چار سو تین روپے بتیس پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی فی لٹر قیمت بھی پانچ روپے دو پیسے فی لٹر اضافے کے بعدتین سو پچھتر روپے بیاسی پیسے مقررکی گئی ہے۔















