بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر،وزیراعظم کا قائداعظم کی اٹھترویں برسی پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج قائداعظم محمد علی جناح کی اٹھترویں برسی پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت، آئینی جدوجہد اور برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے انتھک کوششوں کو اجاگر کیا، جن کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔

صدر نے کہا کہ قائداعظم کے اتحاد، نظم و ضبط، آئینی تسلسل، قانونی مساوات اور جمہوری عمل کے اصول موجودہ دور کے چیلنجز پر قابو پانے میں قوم کی رہنمائی کرتے ہیں۔

انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قائداعظم کے عزم، ثابت قدمی اور خود اعتمادی کی اعلیٰ مثال کو اپنائیں اور ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے کام کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم کی پائیدار میراث کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ قومی یکجہتی، سماجی ہم آہنگی اور معاشی استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہے، تاکہ عظیم رہنما کے وژن،

نظریات اور اصولوں کی حقیقی عکاسی کرنے والا ملک آنے والی نسلوں کے حوالے کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button