بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان تیزی سے مضبوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دے رہا ہے: شزا فاطمہ

وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ڈیجیٹل بنیاد قائم کر لی ہے اور اس پر تیزی سے ایک مضبوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے۔

ریاض میں LEAP 2026 ٹیکنالوجی ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بڑھتا ہوا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور وسیع ہوتا ٹیکنالوجی سیکٹر ملک کو دنیا میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع رکھنے والے ممالک میں شامل کر رہا ہے۔

وزیرِ اطلاعات و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ پاکستان نے اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی زونز قائم کیے ہیں، جہاں اگلے 10 سال تک ٹیکس فری سہولت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button