بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ڈوئچے بینک کا پاکستان کے لیے طویل مدتی عزم کا اعادہ

ڈوئچے بینک نے پاکستان کے لیے اپنے طویل مدتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کارپوریٹ بینکنگ اور انویسٹمنٹ بینکنگ کے شعبوں میں اپنی مصنوعات اور خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یہ عزم ڈوئچے بینک کے ریجنل چیف ایگزیکٹو آفیسر جمال علی کشی نے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران ظاہر کیا۔

جمال علی کشی نے کہا کہ بینک پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور ملک میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے ڈوئچے بینک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مسلسل روابط اور تعاون کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے لیے بینک کی معاونت کو سراہا۔

محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تعاون کے ذریعے سرمایہ کاری کو متحرک کرنے، مالیاتی منڈیوں کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے اور پاکستان کی طویل مدتی اقتصادی ترقی میں معاونت حاصل کی جا سکتی ہے۔

ملاقات میں ڈوئچے بینک کے پاکستان میں کنٹری منیجر علی حیدر زیدی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button