بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن ٹیم دبئی پہنچ گئی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم آج دبئی میں آرام کرے گی جبکہ کل پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کل ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 5 ستمبر کو شیڈول ہے۔

پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button