
قومی
حکومت ریلوے نظام کو جدید بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے: حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ریلوے نظام کو بہتر اور جدید بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
جھنگ میں سندل بار ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بہتر اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ چین سے درآمد کی گئی ایک ٹرین جلد شورکوٹ، جھنگ اور سرگودھا روٹ پر چلائی جائے گی۔















