بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں معائنے کے بعد اڈیالا جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں معائنے اور مختصر قیام کے بعد دوبارہ اڈیالا جیل منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو ہسپتال میں معائنے کے بعد واپس جیل لایا گیا اور انہیں دوبارہ ان کے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔ اس سے قبل انہیں اڈیالا جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے علاج اور طبی معائنے کے لیے انتظامات کیے گئے تھے۔

شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔

عمران خان کی بہنیں اور معالج بھی اڈیالا جیل پہنچے۔ ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ڈاکٹر فیصل گیٹ نمبر 5 سے جیل کے اندر داخل ہوئے، جبکہ نورین نیازی جیل کے باہر موجود رہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کو علاج کے لیے جیل سے ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو دیے گئے ریلیف پر اعتراض بھی کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دائر نظرثانی کی درخواست بعض اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button