بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ٹی ایم اے تخت نصرتی میں ٹینڈرز کی نام پر لوٹ مار کا بازار بند کیا جائے۔ انجینیئر فخر اعظم خان,ملک اشفاق

ٹی ایم اے تخت نصرتی کرک کے بیوٹیفیکیشن فنڈز کے 45 کروڑ روپے کے ٹینڈرز پراسس میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جائیں ۔ من پسند افراد کو قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ٹھیکے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈی مناہل انجینئرنگ کے اونر انجینیئر فخر اعظم خان ملک اشفاق خان اینڈ کمپنی کے اونر ملک اشفاق خان نے بدھ کے روز پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 18 مئی 2026 کو ٹی ایم اے تخت نصرتی میں جو بیوٹیفیکیشن کے 45 کروڑ کے ٹینڈرز جاری ہوئے ہیں ان میں سے ایک ایک پیکج جس کی لاگت 28 کروڑ تھی اس ٹینڈرز پراسس میں بدترین بے ضابطگیاں سامنے ائی ہیں انہوں نے کہا کہ جس ٹینڈر کے خلاف کیپرا میں کیس دائر کیا اور مجھے چار اگست 2026 کو کیپرا نے سٹیٹس کو ارڈر جاری کیا اور متعلقہ محکمے کو تا حکم ثانی ہر قسم کی کاروائی سے روک دیا تھا۔

لیکن اس کے باوجود محکمے اور کنٹریکٹر نے کیپرا کے ارڈرز کی حکم ادولی کی اور اور کام جاری رکھا ہوا ہے۔ انجینیئر فخر اعظم خان نے کہا کہ کرک سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک کے فوکل پرسن فیصل نواز نے قانون کی دھجیاں اڑائیں اور کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ ہم نے 10 پرسنٹ بیلو پر ٹی ایم اے تخت نصرتی میں کوٹیشن جمع کرائے تھے لیکن ٹینڈرز کی بندر بانٹ میں 10 فیصد اباؤ پر ٹینڈر جاری کیے گئے جو مکمل قانون کی خلاف ورزی ہے اور جس سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔ انجینیئر فخر اعظم خان نے کہا کہ ایک طرف لوٹ مار کی جا رہی ہے دوسری طرف کیپرا کے قانون بالائے طاق رکھے جا رہے ہیں اور جب کوئی اواز اٹھاتا ہے تو اس کو دبانے کے لیے ان کو دبایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نام پر ایک ایم این اے نے پوری ٹی ایم اے تخت نصرتی کو اپنی گرفت میں لیا ہوا ہے۔ اور اپنے من پسند افراد کو قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے ٹھیکے دیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لوکل میڈیا پر ٹی ایم اے تخت نصرتی کی کرپشن کے اور بے ضابطگیوں کے سکینڈل سامنے ا رہے ہیں لیکن ٹی ایم اے تخت نصرتی اور عمران خان کی تصویر لگا کر لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کیس کا فیصلہ انے تک اس پراجیکٹ میں ٹھیکے دار کو فنڈ اور پیمنٹ جاری نہ کی جائے اور وزیر بلدیات مینا خان افریدی سے بھی درخواست ہے کہ جس طرح انہوں نے پشاور میٹروپولیٹن کے ٹینڈرز پروسس میں بے ضابطگیوں کے خلاف برق رفتاری سے نوٹس لیا تھا اور انکوائری بٹھائی تھی اسی طرح ٹی ایم اے تخت نصرتی میں بھی بے ضابطگیوں پر ایکشن لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں اور ائندہ کے لیے ٹی ایم اے تخت نصرتی کو کسی قسم کے ڈیولپمنٹ فنڈز ڈائریکٹ جاری نہ کیے جائیں تاکہ صوبائی حکومت کے نوٹس میں بھی رہے اور ٹی ایم اے تخت نصرتی میں جاری کرپشن کا بازار بھی بند ہو سکے

یہ بھی پڑھیے

Back to top button