
قومی
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ-3 جاری ہے، جس کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں اب تک 15 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کیں۔
کارروائیوں کے دوران خوارج کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں خوارج کے نیٹ ورک کو نمایاں نقصان پہنچا ہے اور ان کی نقل و حرکت محدود ہوئی ہے۔
سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ-3 جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔















