بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پارلیمنٹیرینز اور وزرا کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تحسین

ارکان پارلیمنٹ اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو سراہا ہے۔

اپنے ویڈیو بیانات میں انہوں نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں پائیدار امن کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس عزم کا اظہار ہے کہ تینوں ممالک ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ارکان پارلیمنٹ اور وزرا نے اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ معاہدہ خطے میں امن کی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ امن کے لیے تینوں برادر ممالک کے مشترکہ عزم سے کسی بھی جارحیت کے خلاف مضبوط دفاعی قوت قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ تینوں ممالک کی قیادت نے ثابت کیا ہے کہ مضبوط قیادت قوموں اور عوام کو متحد کرتی ہے۔

علی پرویز ملک، طارق فضل چوہدری، رانا ثناء اللہ خان، امیر مقام اور طلال چوہدری نے بھی کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

رومینہ خورشید عالم، کھیل داس کوہستانی، دانیال چوہدری، عبدالعلیم خان، وجیہہ قمر، علامہ طاہر اشرفی اور سیدہ نوشین افتخار سمیت دیگر شخصیات نے بھی معاہدے کو بھرپور سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button