بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم کا علاقائی امن کے لیے آسیان کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن، استحکام، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے آسیان (ASEAN) کی جاری کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

آسیان کے قیام کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن، خوشحال اور مربوط خطے کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے آسیان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

نائب وزیراعظم نے حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے آسیان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے آسیان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کو بھی علاقائی تعاون، استحکام اور خوشحالی کے آسیان وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی مسلسل کوششوں پر مبارکباد دی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور آسیان کے تعلقات باہمی احترام، عدم مداخلت اور تعمیری روابط کے اصولوں کے لیے مشترکہ عزم پر استوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں آسیان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان شعبوں میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button