بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی امیگریشن و فلاحی پالیسی 2026 کا اجرا

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد میں قومی امیگریشن و فلاحی پالیسی 2026 کا باضابطہ اجرا کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی کے ساتھ قومی عزم کا اظہار ہے جو بہتر مواقع اور روشن مستقبل کی تلاش میں بیرونِ ملک جاتا ہے اور اپنی محنت سے ملک کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرتا ہے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پالیسی کا مقصد شہریوں کو عالمی منڈی کے تقاضوں کے مطابق مہارتوں سے آراستہ کرنا اور انہیں ضروری تحفظ، رہنمائی اور معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے ممکن ہوگی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس وقت تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم اور برسرِ روزگار ہیں، جنہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران ملک کو 41 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجیں، جو قومی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button