
قومی
پاکستان، ایران کا ریلوے اور علاقائی روابط مستحکم کرنے پر اتفاق
پاکستان اور ایران نے دونوں ممالک اور خطے کے باہمی مفاد کے لیے ریلوے روابط، سرحد پار تجارت، اقتصادی تعاون اور علاقائی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس حوالے سے اتفاقِ رائے اسلام آباد میں وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی اور ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور خطے بھر میں امن، استحکام، سفارتی روابط اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
فریقین نے علاقائی تجارت اور روابط کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد، تہران، استنبول مال بردار ٹرین سروس کی بحالی پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
اشتہار















