
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق آزاد کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح اسلام آباد میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور کراچی میں 30، پشاور میں 28، کوئٹہ اور گلگت میں 25، مظفرآباد میں 23 جبکہ مری میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ جموں، لیہہ اور بارہ مولا میں موسم جزوی ابر آلود اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ آج صبح سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولا میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں 29، لیہہ میں 8 جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔















