بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،برقی گاڑیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک مسابقتی، جدید آٹوموٹو ایکو سسٹم کی اہمیت پر زور دیا ہے جو مستقبل کی اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی استحکام میں معاون ثابت ہو۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پاکستان میں برقی گاڑیوں کو تیزی سے فروغ دینے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمیٹی کو ای وی کو فروغ دینے، مقامی مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے، حکومتی پالیسیوں کے ذریعے صنعتی ترقی کو آسان بنانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو بڑھانے اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کی کوششوں میں کردار ادا کرنے کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

اجلاس میں تمام شراکت داروں کی مشاورت سے پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button