
قومی
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے پروازوں کا آغاز
سعودی عرب سے تقریباً ایک لاکھ انیس ہزار پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے ایک ماہ پر محیط پروازیں آج سے شروع ہو گئیں۔ریڈیو پاکستان کے مکہ مکرمہ میں نمائندے اسد اللہ خان کے مطابق پی آئی اے ، ایئر بلیو، ایئرسیال اور سعودی ایئرلائنز پاکستانی حجاج کرام کی محفوظ واپسی یقینی بنانے کیلئے مل کر خدمات انجام دیں گی۔حجاج کرام کی واپسی کا عمل ایک ماہ تک جاری رہے گا اور آخری پرواز آئندہ ماہ کی تیس تاریخ کو لاہور پہنچے گی۔
اشتہار















