بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

وسیم اکرم کی شیطان کو اپنے باؤلنگ ایکشن میں کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کی حج کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم مناسکِ حج کی ادائیگی کے دوران رمیِ جمرات کرتے ہوئے شیطان کو کنکریاں اپنے مخصوص اور مشہور باؤلنگ ایکشن میں مار رہے ہیں۔ ان کا یہ انداز مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ "سوئنگ کے سلطان نے شیطان کو بھی اپنی خطرناک باؤلنگ کا سامنا کرا دیا” جبکہ کئی افراد نے اسے حج کے روحانی ماحول میں ایک خوبصورت اور یادگار لمحہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مداح وسیم اکرم کے انداز، سادگی اور خوش اخلاقی کی تعریف کر رہے ہیں اور ویڈیو کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button