بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر کا روس کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

صدر آصف علی زرداری نے تیل اور گیس کے شعبوں میں روس کیساتھ تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وہ روس کے وزیر داخلہ Vladimir Kolokoltsev سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔

صدر نے بین الاقوامی شمال جنوب ٹرانسپورٹ راہداری کیساتھ ساتھ وسطی ایشیاء کے راستے ریل اور سڑک کے روابط کے ذریعے رابطہ کاری مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان اور روس کے درمیان براہ راست پروازوں کی جلد بحالی اور مال برداری کے بہتر روابط کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آصف علی زرداری نے تجارت، توانائی، صنعتی ترقی، علاقائی رابطہ کاری اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں پاکستان اور روس کے درمیان مضبوط تعاون پر زور دیا۔

روس کے وزیرداخلہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف کثیرجہتی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے صدر آصف علی زرداری کو روس کے دورے کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button