بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

معرکہ حق کی فتح غیر متزلزل قومی عزم کی علامت ہے، دانیال چوہدری

اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح پاکستان کی تاریخ میں استحکام، اتحاد اور غیر متزلزل قومی عزم کی علامت ہے۔آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نہ صرف میدان جنگ میں کامیابی تھی بلکہ یہ ایک جامع فتح تھی جو عسکری مہارت، تزویراتی سفارتکاری اور مضبوط بیانیے سے حاصل کی گئی تھی، جس نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بلند کیا۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال بہادری خاص طور پر ان جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے سبز ہلالی پرچم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button