
قومی
پاکستان اور برطانیہ کا منظم جرائم کے خلاف تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
پاکستان اور برطانیہ نے منظم جرائم کے خلاف تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے برطانوی وزارت داخلہ کے وفد اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انورکے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران ہوا۔ملاقات میں دونوں جانب سے منظم جرائم کی تحقیقات میں تعاون بڑھانے اورابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔















