
قومی
نائب وزیراعظم کا خطے میں پائیدارامن کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کے فروغ کیلئے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں ترکیہ کے سفیر Irfan Neziroglu سے گفتگوکے دوران کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
ترکیہ کے سفیر نے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں پر تعریف اور حمایت کا پیغام پہنچایا۔
اسحاق ڈار نے قریبی رابطوں اور اعلیٰ سطح کے مسلسل تبادلوں کو سراہتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تذویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔















