بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی نوجوانوں کو اے آئی اور ڈیجیٹل فنانس میں تربیت کی ہدایت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل فنانس میں تربیت فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرور ت پرزوردیاہے۔

انہوں نے یہ بات وزیرِ مملکت اور پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج لاہور میں اُن سے ملاقات کی۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ ورچوئل اثاثوں کے شعبے میں ایک موثر اور بین الاقوامی معیار کا ریگولیٹری نظام جلد مکمل طور پر فعال کیا جائے تاکہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جاسکے اور ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوسکے۔

بلال بن ثاقب نے وزیرِاعظم کو پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے مکمل طور پر فعال ریگولیٹر میں تبدیل ہونے اور ریگولیٹری سینڈ باکس کے آغاز پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button