
چین میں پہلی ہینگور کلاس آبدوز کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
پہلی ہنگور کلاس آبدوز PNS/M HANGORکی کمیشننگ کی تقریب چین کے شہر سانیا میں ہوئی۔صدر آصف علی زرداری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے ہنگور کی کمیشننگ کو پاک بحریہ کو جدیدخطوط پر استوار کرنے میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا، جس سے ایک مضبوط، متوازن اور قابل اعتماد دفاعی پوزیشن برقرار رکھنے کے پاکستان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے اور اپنے سمندری مفادات اور معیشت کا تحفظ یقینی بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں، جدید سینسرز اور ایئر انڈیپنڈنٹ Propulsion سے لیس ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں بحری نظم اور استحکام برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس تاریخی سنگ میل کے حصول پر پوری قوم اور پاک بحریہ کو مبارکباد دی ہے۔















