بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان،چین کے درمیان مفاہمت کی تین یادداشتوں پردستخط

پاکستان اور چین کے اداروں نے کھارے پانی کو قابل استعمال بنانے سمیت، زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کی صنعت میں تعاون کے لئے مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

دستخط کی تقریب صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں چین کے صوبے ہونان کے شہر چھانگشا میں منعقد ہوئی۔

یہ مفاہمتی یادداشتیں اہم شعبوں میں عملی اشتراک عمل آگے بڑھانے کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

کراچی میں سمندری پانی کو صاف کرنے کے منصوبے پر تعاون کیلئے حکومت سندھ اور لوسیون انوائرمینٹل ٹیکنالوجی گروپ کے درمیان پہلے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد شہر کو پانی کی فراہمی میں اضافہ کرنا ہے۔

حکومت سندھ اور لانگ پنگ ہائی ٹیک انفارمیشن کمپنی کے درمیان دوسرا ایم او یو زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون پر مبنی ہے۔

چائے کے شعبے سے متعلق تیسری مفاہمتی یادداشت پرMESKAY & FEMTEE ٹریڈنگ کمپنی، Hunan Tea Group اور Jiaolong International Technology کے درمیان صنعت کے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے دستخط کیے گئے، جس کا مقصد دونوں ممالک میں چائے کی صنعت کی ترقی اور اقتصادی، تجارتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button