بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تاہم خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا میں اس دوران درمیانی سے موسلا دھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور مظفرآباد 15 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 24، کراچی 26، پشاور 21، کوئٹہ 13، گلگت 11 اور مری 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، پلوامہ، بارہمولہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ لیہہ میں جزوی سے مکمل ابر آلود اور جموں میں گرم اور جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔

سرینگر اور اننت ناگ میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 18، لیہہ منفی 2، جبکہ پلوامہ، شوپیاں اور بارہمولہ میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button