بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد مذاکرات 2026 سے قبل پاکستان کا آن ارائیول ویزا جاری کرنے کا اعلان

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات 2026 کے سلسلے میں آنے والے تمام وفود اور صحافیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں، جبکہ پاکستان پہنچنے پر امیگریشن حکام انہیں آن ارائیول ویزا جاری کریں گے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسلام آباد مذاکرات 2026 میں شرکت کرنے والے ممالک ایران اور امریکہ کے وفود اور صحافیوں کے لیے ویزا فری سفری سہولت فراہم کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ سہولت صرف مذاکرات کے دورانیے تک محدود ہوگی اور اس کا اطلاق تیسرے ممالک کے شہریوں پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button