
قومی
نائب وزیراعظم کی ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، تنازعات کو حل کرنے کی اہمیت پر زور
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے تنازعات حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔فریقین نے جاری پیشرفت کے تناظر میں قریبی رابطے رکھنے پر اتفاق کیا۔















