بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے:وزیراعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرنے اور انہیں افرادی قوت میں شامل کرنے کیلئے حکومت متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عصری تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو تکنیکی و فنی تربیت فراہم کر نے کے حوالے سے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے نیووٹک (NAVTTC) کے ذریعے شروع کئے گئے جامع تربیتی پروگرام کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر زیادہ مانگ والے ہنر کے حوالے سے نوجوانوں کو بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کے ساتھ فنی و تکنیکی تربیت اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بیرون ملک اور قومی سطح پر نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تکنیکی تربیت کے فروغ کیلئے وفاقی وزارتِ تعلیم کے زیر انتظام 32 تعلیمی اداروں میں میٹرک ٹیک (matric-tech) متعارف کیا گیا ہے۔ فنی و تکنیکی تربیت کے حوالے سے میٹرک ٹیک کی طرز پر انٹر ٹیک بھی جلد متعارف کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button