بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم نے لاہور میں نماز عید ادا کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر لاہور میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور سلمان شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔نماز عید کے دوران پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔نماز کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم پارٹی کارکنوں اور شہریوں سے ملے، انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button