
قومی
صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں نماز عید ادا کی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر نواب شاہ میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ قوم کے اتحاد اور استحکام کے لیے بھی اللہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگی گئی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد صدر مملکت عوام میں گھل مل گئے اور شہریوں کو عید کی مبارکباد دی۔ لوگوں نے بھی صدر مملکت سے عید کی خوشیاں بانٹیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔















