بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور ملائیشیا کا ایران اور خلیجی خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے آج ملائیشیا کے وزیرِاعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

گفتگو کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر ملائیشیا کے وزیرِاعظم، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی، جس کا جواب ملائیشین وزیرِاعظم نے بھی نہایت گرمجوشی اور خیرسگالی کے ساتھ دیا۔

دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ کے امن و اتحاد کے لیے دعا کرتے ہوئے ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس حوالے سے امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button