بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

حکومت کی سکولوں سے باہربچوں کیلئے ”کوئی بچہ پیچھے نہ رہے”مہم کا آغاز

وفاقی حکومت نے سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے” کوئی بچہ پیچھے نہ رہے” مہم شروع کی ہے ۔اس موقع پر اپنے ٹیلی ویژن پیغام میں وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وفاقی دارالحکومت اور ملحقہ علاقوں میں کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو اس مہم میں شریک ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ بہت سے سکولوں میں پہلے ہی دو شفٹیں ہیں اور مزید سکول اس ماڈل کو اپنا سکتے ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ تیز رفتار خواندگی پروگرام کو مضبوط کیا جائے گا۔خالد مقبول صدیقی نے اس بات پر زور دیا کہ بڑی تعداد میں بچوں کے سکول نہ جانے کی وجوہات کو بھی دور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button