بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم آج سے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم محمد شہبازشریف آج (پیر) سے قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔وہ یہ دورہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر کریں گے۔دورے کے دوران نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور اعلی حکام وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ان کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

دوحہ میں قیام کے دوران وزیر اعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس میں سیاسی روابط، اقتصادی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔فریقین بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور افرادی قوت کی برآمد کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں بھی تلاش کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری ہے جو باہمی اعتماد اور علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر قریبی ہم آہنگی پر مبنی ہے۔یہ دورہ دونوں ملکوں کی قیادت کو باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا جس سے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کے اُن کے عزم کا اعادہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button