بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

قائد ایم این اے انجنیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے ویژن کے مطابق بلاتفریق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا، کوآرڈینیٹر انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور

ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور نے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور محکمہ سوشل ویلفیئر بیت المال پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے انہیں ضلع خوشاب کیلئے "ضلعی انڈسٹریل ہوم ایڈوائزری کمیٹی” کا ممبر بنایا۔

انہوں نے کہا انشاءاللہ اپنے قائد وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزرات مواصلات و ایم این اے انجنیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے ویژن کے مطابق بلاتفریق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا اور حلقہ این اے 88 کی تعمیر و ترقی میں اپنا ہرممکن کردار ادا کروں گا۔

اشتہار
Back to top button