بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک بحریہ کا گرائونڈ بیسڈ ڈیفنس سسٹم کے ایف این 6 میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ

پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ’گراؤنڈ بیسڈ ائیر ڈیفنس سسٹم‘ کے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل نے ہوائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈرکوسٹ نے گراؤنڈ بیسڈ ائیرڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پراطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاک بحریہ دشمن کی کسی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیے  پنجاب کے 14پولیس افسران کی تقرری اور تبادلے
Back to top button