بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز ، 23 دہشت گردوں کو ہلاک، 5بہادر سپاہی شہید

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ ضلع ٹانک میں کیے گئے آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ تیسرا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کیا گیا جس میں فورسز نے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جب کہ دو دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تیسرے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔بیان میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والے جوانوں میں کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نائیک محمد اشفاق بٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی 30 سالہ لانس نائیک سید دانش افکار ، ضلع لیہ کے 32 سالہ سپاہی تیمور ملک، پونچھ کے 22 سالہ سپاہی نادر صغیر ، ضلع خوشاب کے 23 سالہ محمد یاسین شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  مریم نواز  وطن واپسی کیلئے  لندن سے دبئی کیلئے  روانہ
Back to top button