بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکسان ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں پہلا میچ 31 مئی کو کھیلے گی

پاکستان ہاکی ٹیم کو یورپ کے ویزے جاری کر دیے گئے۔سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)  رانا مجاہد کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کو نیدرلینڈز اور پولینڈ کے ویزے مل گئے ہیں۔رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں نیدرلینڈز جائے گی اور پھر وہاں سے قومی ٹیم نیشنز کپ کے  لیے پولینڈ جائے گی۔

پولینڈ کے شہر گینیزنو میں نیشنز ہاکی کپ ٹورنامنٹ کا آغاز 31 مئی سے ہوگا جس میں پاکستان کی ٹیم بھی شرکت کریگی، پاکستان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں گروپ بی میں رکھا گیا ہے جس میں دیگر ٹیموں میں کینیڈا، فرانس اور ملائیشیا شامل ہیں، شیڈول کے مطابق پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ افتتاحی روز ملائیشیا کیخلاف کھیلے گی ، قومی ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ دو جون کو کینیڈا جبکہ تیسرا اور آخری میچ فرانس کیخلاف کھیلے گی۔

مزید پڑھیے  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی انگلش ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت
Back to top button