بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔اس کے منانے کا مقصد خاندانوں کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے۔ خاندانوں کا عالمی دن ایک صحت مند اور متوازن خاندان کی اہمیت کو فروغ دیتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن میں ورکشاپس، سیمینارز اور سرکاری اہلکاروں کے لیے پالیسی اجلاس، مباحثوں ، پوسٹر سازی اور آگاہی کے پروگرامز کا اہتمام وغیرہ شامل ہیں۔

اقوام متحدہ نے 1980 کی دہائی میں خاندان سے متعلق مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز کی اور پھر 1993 میں جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کی منظوری سے 15 مئی کو ہر سال خاندانوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ سماجی و اقتصادی ڈھانچے میں تبدیلی کے پیش نظر 1994 کو اقوام متحدہ نے خاندانوں کا بین الاقوامی سال قرار دیا تھا کیونکہ اس تبدیلی نے دنیا کے بہت سے خطوں میں خاندانی اکائیوں کی ساخت اور استحکام کو متاثر کیا ۔ خاندانوں کا عالمی دن پہلی بار 15 مئی 1994 کو خاندانوں کی اہمیت پر عالمی سطح پر کام کے آغاز کی یاد میں منایا گیا تھا جس کے بعد سے ہر سال یہ دن باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے  علیم خان واپس لاہور پہنچ گئے
Back to top button