بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت آج پھر 1900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کا ہوگیا تھا۔اس سے قبل 6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

مزید پڑھیے  سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ
Back to top button