ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت آج پھر 1900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کا ہوگیا تھا۔اس سے قبل 6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔