بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک

ترکیے کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول میں نائٹ کلب 16 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنایا گیا تھا، آگ دن میں مرمتی کام کے دوران لگی جس سے 29 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

استنبول کے گورنر کے دفتر نے بتایا کہ واقعہ میں مزید 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ کے نتیجے میں متاثر ہونے والے تمام افراد کنسٹرکشن ورکرز ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ  آگ بجھا دی گئی ہے، واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ترکیے کے وزیر انصاف سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 5 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جن میں3 افراد وہ  ہیں جو نائٹ کلب کا انتظام سنبھالتے ہیں۔

مزید پڑھیے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے افغانستان کا کوئی نمائندہ خطاب نہیں کریگا
Back to top button