بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویمنز اسکواڈ آج سے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کرے گا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کر دی۔پاکستان ویمنز اسکواڈ آج سے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کرے گا۔ویمن کرکٹرز آج  دوپہر تین بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔

پی سی بی آج کے ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کرے گا۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائیں گی۔

سیریز کا آغاز اٹھارہ اپریل سے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے ہوگا۔ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔

مزید پڑھیے  نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ : پاکستان آرمی اور واپڈا سیمی فائنل راونڈ میں پہنچ گئے
Back to top button