بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عالمی بینک،آئی ایف سی کی ترقیاتی اہداف کیلئےپاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

عالمی بنک اور عالمی مالیاتی کارپوریشن نے ترقیاتی اہداف اور ترقی اور فلاح وبہبود کے ایجنڈے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔اس بات کا اظہار آج اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر Najy Benhassine اور عالمی مالیاتی کارپوریشن کے کنٹری مینجر ذیشان احمد شیخ سمیت اداروں کے افراد کی ملاقات میں کیا گیا۔انہوں نے اقتصادی ترقی، مالیاتی استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے تعاون پر مبنی ترقیاتی حکمت عملیوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور مالیاتی امور میں شفافیت اور ذمہ داری کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔عالمی بنک اور عالمی مالیاتی کاروپوریشن کے نمائندوں نے حکومت کی ان کوششوں کو سراہا جن کا مقصد معاشی اور مالیاتی شعبوں میں اصلاحات لانا ہے تاکہ ٹیکس کادائرہ بڑھانے، ریاست کے ملکیتی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری کے حوالے سے پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے زراعت، بجلی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری مواقع کی صلاحیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیے  کراچی طیارہ حادثہ میں 2 مکان مکمل تباہ اور 17 جزوی متاثر ہوئے، حکومت سندھ
Back to top button