بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر کا ترکمانستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی جلد تکمیل پر زور

صدر آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی جلد تکمیل پر زور دیا ہے تاکہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے۔وہ پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر Atadjan Movlamov سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔صدر نے کہا کہ یہ معاہدہ تجارت میں اضافے، علاقائی رابطوں اور خطے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا۔

دونوں رہنمائوں نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کی خواہش کا اظہار کیا جو نہ صرف پاکستان کی معیشت کیلئے معاون ثابت ہوگا بلکہ اس کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد گار ہوگا۔سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے ترکمانستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔صدر نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد کے فروغ کیلئے ان کے درمیان موجودہ تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیے  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات
Back to top button