بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

چین میں سرمایہ لگانے کا مطلب مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہےِ اعلیٰ چینی قانون ساز

چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے کہا ہے کہ چین میں سرمایہ کاری کا مطلب مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے کیونکہ چین کی انتہائی بڑی مارکیٹ بڑے مواقع کی فراہمی جاری رکھے گی۔نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے یہ بات جمعرات کو بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2024 کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہی۔

ژاؤ نے کہا کہ چین مشترکہ ترقی کو آگے بڑھائے گا، چین پہلے سے ہی 140 سے زائد ممالک اور خطوں کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور کئی ممالک کے لیے سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور زیادہ تر ممالک کے لیے سرمایہ کاری کی اہم ترین منزلوں میں سے ایک ہے۔ژاؤ نے کہا ہم چین کی ترقی کی ایکسپریس ٹرین میں سوار ہونے اور پرامن ترقی، باہمی طور پر فائدہ مند تعاون اور مشترکہ خوشحالی کی حامل عالمی جدیدیت کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے متحد ہونے پر تمام ممالک کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Back to top button