بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی، سمگل شدہ ایرانی تیل ضبط 

 رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی کر کے ایرانی تیل اور چھالیہ کی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور کسٹم انٹیلیجنس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بن قاسم ٹاؤن، سومر گوٹھ، سپرہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کیں، اس دوران ایرانی تیل اور چھالیہ کی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 5240 لٹر ایرانی ڈیزل، 25 لٹر پٹرول،  جنریٹر اور فلنگ مشین برآمد کر لی۔

رینجرز حکام کا مزید کہنا ہے کہ مشترکہ کارروائی کے دوران گٹکا فیکٹری، مکسچر، واٹر موٹر، چھالیہ کے ڈرم اور بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد کر لی گئی، رینجرز کی جانب سے سمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گرفتار ملزمان کو ایرانی تیل اور دیگر سامان کے ساتھ مزید قانونی کاروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Back to top button